امریکہ سمیت اقوام عالم کشمیر سے فوری طو رپر کرفیو ختم کرا ئے‘ سیاسی‘ سماجی حلقے

  امریکہ سمیت اقوام عالم کشمیر سے فوری طو رپر کرفیو ختم کرا ئے‘ سیاسی‘ سماجی ...

  

میلسی(سپیشل رپورٹر) مقبوضہ کشمیر میں صورتحال سنگین ہو چکی، محصور کشمیری گذشتہ 18 روز سے اپنے اپنے گھروں میں قید ہیں بھوک پیاس اور بیماری کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے امریکہ سمیت اقوام عالم محض لفظوں کی ہمدردی کی بجائے کشمیر سے فوری طور پر کرفیو ختم کرائیں ان خیالات کاا ظہار مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے کشمیر کی موجودہ صورتحال بارے سروے میں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

کیا ایم این اے بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی اور عالمگیر خان کھچی نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی حد سے بڑھ چکی ہے اگر فوری کرفیو نہ ہٹایا گیا تو بڑے انسانی المیے سے دو چار ہوسکتے ہیں اقوام عالم آگے بڑھ کر کرفیو ختم کرائے، میاں عاصم ارائیں، میاں وجاہت احمد ارائیں، تحصیل صدر پی ٹی آئی میاں اللہ دتہ خالد ارائیں، جنرل سیکرٹری مبشر حسن خان سگو نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر پر بے حد کامیاب سفارت کاری کی انشاء اللہ کشمیریوں کی قربانیوں کا صلہ آزادی کی صورتحال میں جلدی ملے گا چوہدری ریاض احمد گھلوی، محمد عمران خان کھچی، محمد عمران ممتاز بھابھہ اور عرفان خان کھچی نے کہا کہ بھار ت کا غرور جلد ختم ہونے والا ہے اقوام متحدہ اب آگے بڑھے، صدر بار ملک اختر حسین، صدر انجمن تاجران شیخ محمد سلیم، سید شیراز کاظمی، شیخ وسیم احمد، محبوب احمد لکھیسر نے کہا کہ آزادی کا سویرا جلد طلوع ہو گا شیخ محمدنعیم پاشا، مہر ظفر اقبال، حیدر خان، حافظ ممتاز احمد راں، قاضی فہیم اقبال ایڈووکیٹ، حافظ محمد اصغر اور شہزاد اسلم خان جوئیہ نے کہا کہ پوری قوم اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

سیاسی، سماجی حلقے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -