ماں اور بچے کی صحت منصوبہ کیلئے ولایت آباد میں ہسپتال کے قیام کیلئے اقدامات تیز

ماں اور بچے کی صحت منصوبہ کیلئے ولایت آباد میں ہسپتال کے قیام کیلئے اقدامات ...

  

ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت ملتان نے مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے ولایت آباد میں ماں اور بچہ صحت منصوبہ کے تحت (60) بستروں پر مشتمل ہسپتال کا پی سی ون تیار کرلیا ہے۔ جسکی پر لاگت تقریبا 5 کروڑ روپے آئے گی۔واضح رہے محکمہ صحت پنجاب حکام نے ملتان میں ماں او ربچہ کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے نئے ہسپتال کے قیام کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان کی جانب سے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ساٹھ بستروں پر مشتمل ہسپتال کا پی سی ون تیار کر کے منظوری کے لیے بیجھوا دیا گیا ہے۔ جبکہ اس بارے میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کا کہنا ہے کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ سے بھی ہسپتال کے لئے زمین اسی ہفتے محکمہ صحت کے نام منتقل ہو جائے گی۔ پانچ کروڑ روپے سے زائد کی مالیت سے ساٹھ بیڈز کا ہسپتال بنایا جائے گا۔جس سے ماں اور بچہ کے حوالے سے بہترین سہولیات مل سکیں گی۔حالانکہ اسے قبل نشتر ہسپتال اور فاطمہ جناح میں ماں اور بچہ کی صحت کے لیے سینٹر قائم ہیں۔جہاں پر رش کے باعث مریضون کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ماں، بچے کی صحت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -