مذہبی منافرت پھیلانے اور پاکستانی نقشہ سے کشمیر کو نکالنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 4روز جسمانی ریمانڈ منظور

    مذہبی منافرت پھیلانے اور پاکستانی نقشہ سے کشمیر کو نکالنے کے مقدمہ میں ...

  

ملتان ( خبر نگار خصو صی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے اعلی حکومتی شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر مزہبی منافرت پھیلانے اور پاکستانی نقشے میں سے کشمیر کو نکالنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ملک آصف عباس کے خلاف شکایت موصول ہوئی کہ ملزم سوشل میڈیا پر اعلی حکومتی شخصیات کے خلاف مذہبی منافرت پر مبنی مواد شئیر کررہا ہے اور اس حوالے سے تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں جس پر ریڈ کیا گیا اور ملزم کے قبضے سے پاکستانی نقشہ برآمد ہوا جس میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں دکھایا گیا تھا اس لئے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ملزم سے ڈیجیٹل میڈیا کی برآمدگی اور تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

ریمانڈ منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -