رحیم یار خان: گیسٹرو میں مبتلا بچہ چل بسا

  رحیم یار خان: گیسٹرو میں مبتلا بچہ چل بسا

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)گیسٹرو میں مبتلا کمسن بچہ ہسپتال میں دم توڑگیا۔7زیرعلاج۔تفصیل کے مطابق ڈہرکی کارہائشی1ماہ کا توفیق احمد کوگیسٹرو میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

کمسن توفیق احمدجانبر نہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ 7 متاثرین جن میں مڈدرباری کی رہائشی8ماہ کی حرین فاطمہ، اڈا خانپورکی17سالہ حرا بی بی، چک68پی کی25سالہ سماء بی بی، میانوالی قریشیاں کی25سالہ مہناز بی بی، جمالدین والی کا35سالہ سراج احمد، غوثیہ کالونی کا16سالہ محمدعدیل اور مدینہ کالونی کارہائشی27سالہ محمدطیب کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

گیسٹرو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -