ملتان: سورج میانی کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 5افراد زخمی‘ 2کی حالت نازک‘ نشتر منتقل
ملتان (وقائع نگار)سورج میانی کے علاقے کشمیر چوک کے قریب گھر کی چھت گرنے سے بچوں سیمت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے سورج میانی کے علاقے کشمیر چوک کے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)
قریب گزشتہ روز ایک گھر کی چھت اچانک گرگئی۔جس کے نتیجے میں گھر موجود خواتین مختیار مائی۔نورین اختر۔ شمیم اختر۔ اور بچے حیدر اور عبداللہ زخمی ہوگئے۔ علاقہ میں خوف وہراس کہ فضا قائم ہوگئی۔ علاقے کے مکینوں نے ریسکیو کو اطلاع دی۔جس کے بعد ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔جنہوں نے تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر موقع سے فارغ کردیا۔جبکہ دو دیگر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے اس دوران ایک خاتون کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے۔
5زخمی