وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایم پی اے سبین گل کی ملاقات

  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایم پی اے سبین گل کی ملاقات

  

ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ خواتین ہمارا ہراول دستہ ہیں، خواتین کے مسائل کے حل اور مختلف انتظامی کمیٹیوں میں نمائندگی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ ترقی کے مراحل میں خواتین کو برابر شریک کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سبین گل خان سے وزیر اعلیٰ (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

سیکرٹریٹ میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ ایم پی اے سبین گل خان نے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف انتظامی امور کی کمیٹیوں میں خواتین کی نمائندگی بے حد ضروری ہے، سیلاب کے خطرات سے نبرو آزما ہونے کیلئے جنوبی پنجاب کے مضافاتی علاقوں میں عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کو مزید تیز کیا جائے اور بھارت نے جو سیلابی پانی چھوڑنے کی دہشت گردی کی ہے یہ بہت بڑا چیلنج ہے ہمارے انتظامی ادارے اس حوالے سے عوامی مشاورت سے مضافاتی علاقوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے حکومتی ویژن کے مطابق اقدامات کو آگے بڑھائے۔ سبین گل خان نے 14 اگست جشن آزادی پاکستان کی تقریبات کے حوالے سے مفصل رپورٹ سے وزیر ساعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا، اسی طرح کشمیر یکجہتی ڈے اور پلانٹ فار پاکستان کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار نے سرگرمیوں کی جانکاری کے بعد ایم پی اے سبین گل خان کی کارکردگی کو سراہا اور یہ امید رکھی کہ وہ اسی طرح تندہی کے ساتھ حکومتی نمائندہ ہونے کے ناطے عوام کی خدمت خطہ جنوبی پنجاب کی ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور حکومتی ویژن کے پرچار کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی ملتان کا دورہ کریں گے اور مختلف انتظامی کمیٹیوں میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی خواتین کو اہم عہدوں پر فائز کیا جائے گا۔ سبین گل خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملتان کی سول سوسائٹی کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سول سوسائٹی کو حکومت کا معاون قرار دیا اور کہا کہ سول سوسائٹی کو بھی مختلف کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -