انڈس ہائی وے کو چار رویہ کرنیکا فیصلہ ‘ ڈی آئی خان تا ڈیرہ سیکشن کی منظوری

  انڈس ہائی وے کو چار رویہ کرنیکا فیصلہ ‘ ڈی آئی خان تا ڈیرہ سیکشن کی منظوری

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر):ڈیرہ غازیخان اور راجن پور اضلاع کو ملانے والی انڈس ہائی وے کو چار رویہ کیا جائے گا دوسرے مرحلے میں ڈیرہ اسماعیل خان تا ڈیرہ غازیخان سیکشن کو دو رویہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ایشئین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے 329کلومیٹر روڈ کی تعمیر ، توسیع پر 260ملین امریکی ڈالرز کا ابتدائی تخمینہ لگایاگیاہے پلاننگ ڈویژن سے منظوری کے بعد پراجیکٹ کا پی سی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

ون اور فائنل ڈیزائن تیار کرایاجارہاہے جلد ہی کام کا آغاز کیا جائے گا یہ بات وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ماحولیاتی اور سماجی اثرات کے حوالے سے مشاورتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ مرحلہ وار انڈس ہائی وے کو دو رویہ کیاجائے گا انہوںنے بتایاکہ پراجیکٹ میں آنے والی 20پلوں کے علاوہ تمام آبی گزرگاہوں کی دوبارہ تعمیر و توسیع کی جائے گی یہ شاہراہ راجن پور ، فاضل پور ، جام پور ، کوٹ چھٹہ ، ڈیرہ غازیخان ، وانڈی والا ، شاہ صدر دین ، کالا،احمدانی ، تونسہ شریف ، ٹبی قیصرانی ، رمک ، ماڑا ، پروآسے ڈیرہ اسماعیل خان تک جائے گی منصوبے کا 280کلومیٹر حصہ پنجاب جبکہ 50کلومیٹرخیبرپختونخواہ میں ہو گا وفاقی وزیر مملکت نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کر کے اس قاتل روڈ کو دو رویہ کرنے کی درخواست کی تھی وفاقی وزیر مملکت نے کہاکہ سڑک کی توسیع میں آنے والی زمین او ردرختوں کی ادائیگی کی جائے گی مکینوں سے اعتراضات اور تجاویز اور تحفظات ایک ہفتے کے اندر تحریری طو رپر طلب کیے گئے ہیں جن کا ازالہ کرایا جائے گا انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک پاکستان کی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ڈیرہ مظفرگڑھ دو رویہ روڈ اور ایشیاءمیں اپنی نوعیت کے پہلے سٹیل برجز اور روڈ کے منصوبے کا جلد افتتاح کر دیاجائے گا ڈیرہ شہر میں سیوریج کا منصوبہ از سر نو شروع کیاجائے گا جس کیلئے دو ارب 70کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے ڈیرہ غازیخان کو سیف سٹی میں بھی شامل کیاجائے گا اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات اشفاق حسین ، این ایچ اے او ردیگر محکمو ںکے افسران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی لوگوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے گئے

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -