سابق حکومتوں ‘انکے منتخب نمائندوں نے کرپشن کا بازار گرم کیا ‘ سلیم اختر لابر
ملتان ( نیوز رپورٹر) یوسی 74تحریک انصاف کے سینئر رہنما ءوسابق چیئر مین ملک جمشیدلابر کے ڈیرے پر منعقدہ کھلی کچہری میں ایم پی اے ملک سلیم اخترلابر نے عوام کے مسائل سنے اور انہیں موقع پر حل کیا ۔اس موقع پر ایم پی اے ملک سلیم اخترلابر نے کہا کہ عوام کا ہر مسئلہ میرا مسئلہ ہے جسے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
میرٹ پر حل کرنے کی مکمل کوشش کرتا ہوںاورآج تھانہ کلچر کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جارہا ہے سابقہ حکومت اور ان کے منتخب کردہ نمائندون نے اپنے قائدین کی طرح کرپشن کا بازار گر م کیا اور علاقے کے مسائل کی طرف توجہ نہ دی جس کی وجہ سے علاقے کے مسائل بڑھتے گئے ،اس موقع پر سابق چیئر مین ملک جمشیدلابر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کہ دور حکومت میںعوام کو ہر ممکن طور پر انصاف مہیا کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے تاکہ عوام کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جائے۔
سلیم لابر