اسلام آباد میں شہید ہونیوالے وہاڑی کے رہائشی کانسٹیبل کی نمازجنازہ ادا

اسلام آباد میں شہید ہونیوالے وہاڑی کے رہائشی کانسٹیبل کی نمازجنازہ ادا

  

وہاڑی(سٹی رپورٹر+نامہ نگار)نواحی گا¶ں 62ڈبلیو بی کے رہائشی ہیڈ کانسٹیبل اسلام آباد پولیس صغیر حیدر ثقلین کی نماز جنازہ گزشتہ روز سرکاری طور پر پولیس لائن ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں صبح ساڑھے 9 جبکہ فیملی کے زیر اہتمام مسجد شاہ نجف خیابان سر سید سیکٹر A-4 میں ساڑھے 11 بجے ادا کی گئی نماز جنازہ میں وزیر داخلہسید اعجاز شاہ،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذولفقار خان سمیت سینئر افسران، سیاسی و مذہبی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

شخصیات اور شہید کی فیملی نے شرکت کی شہید صغیر حیدر ثقلین کے قریبی رشتہ دار اور دوست نماز جنازہ میں شرکت کے لئے وہاڑی سے اسلام آباد گئے خاندانیذرائع کے مطابق شہید نے پسماندگان میں ایک بیوہ 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن اسلام آباد کے سامنے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہید ہیڈ کانسٹیبل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -