مختلف حادثات میں طالبعلم سمیت 4افراد جاں بحق‘ نشئی ہلاک

      مختلف حادثات میں طالبعلم سمیت 4افراد جاں بحق‘ نشئی ہلاک

  

ملتان‘ ہارون آباد‘ محسن وال‘ ڈیرہ غازیخان‘ باگڑ سرگانہ (وقائع نگار‘ نمائندگان پاکستان) مختلف حادثات میں بچے سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نشہ نہ ملنے پر نوجوان جان کی بازی ہار گیا اس حوالے سے ملتان سے وقائع نگار کے مطابق شاہ شمس پولیس کے علاقے میں بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والا نشتر ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا پولیس نے بس کے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے محمد ندیم نے شاہ شمس پولیس کو درخواست دی کہ اس کابھائی وسیم موٹرسائیکل پر سوار ہوکرجارہا تھا بہاولپور بائی پاس پر بس ن نمبر ایل ایکس پی 6818نے اسے ٹکر ماردی جس سے اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا اسے نشتر ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں پروہ چل بسا پولیس نے نامعلوم بس ڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں 30تھری آر کے قریب ٹائرپھٹ جانے سے سکول رکشہ اُلٹ گیا جس میں سوار سات سالہ طالبعلم محمد احمد ولد محمد کامرانہ سکنہ 38تھری آر شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ طالبعلم زخمی ہو گئے، اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کردی۔محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق موٹر سائیکل دیوار سے ٹکرا نے ایک شخص جاں بحق،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں بوریوالا روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل دیوار سے ٹکرانے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار عمر دراز شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگیا۔ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق نجی چینل کے سینئر کیمرہ مین شیخ محمد احمد کے بیس سالہ نوجوان بھائی شیخ شرجیل احمد جو کہ بسلسلہ روزگار دبئی گئے ھوئے تھے وہ کچھ روز دبئی میں روڈ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں ان کے نماز جنازہ کا اعلان میت پاکستان آنے کے بعد کیا جائے گاصحافی حلقوں نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔ باگڑ سرگانہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق باگڑسرگانہ میں منشیات کے استعمال سے اموات کی شرعاء میں مسلسل اضافہ ہونے لگاان چند مہینوں میں ہی درجنوں مقامی نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جس سے کئی والدین اپنی جوان اولادؤں کے غم میں جیتے جی برائے نام زندگی بسر کرنے پرمجبورہوچکے ہیں اور کئی سالوں سے یہ سلسلہ بڑی تیزی سے جاری ہے مگر اس کیخلاف کوئی ٹھوس اقدامات نہ کیے جاسکے اورنوجوان اس کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں گزشتہ روز ایک اورہیروین کاعادی نوجوان محمدرمضان المعروف قریشی نشہ نہ ملنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -