نشتر ٹوہسپتال‘ پی سی ون کی حتمی منظوری‘ مویشی منڈی کو فوری شفٹ کرنیکا حکم

نشتر ٹوہسپتال‘ پی سی ون کی حتمی منظوری‘ مویشی منڈی کو فوری شفٹ کرنیکا حکم

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے موضع بلیل میں نشتر ٹو ہسپتال کے پی سی ون کی حتمی منظوری دے دی۔کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے 31 اگست تک ہسپتال کی اراضی سے مویشی منڈی کو فوری منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نشتر ٹو کے منصوبے پر جلد ہی کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔اگلے ماہ مویشی منڈی موضع جسونت سنگھ میں لگائی جائے گی اور مویشی منڈی کی منتقلی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان افتخار سہو نے ملتان کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے 30ویں بورڈ ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی کیٹل مارکیٹ ڈاکٹر حماد علی نے بتایا کہ نئی مویشی منڈی میں 10 واش رومز،6 حوض تعمیر کئے جاچکے ہیں۔مویشی منڈی میں مسجد اور کیٹل منڈی کے دفاتر سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اجلاس میں متعلقہ افسران و سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے۔

نشتر ٹو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -