چوری‘ ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور‘ پولیس خاموش

  چوری‘ ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور‘ پولیس خاموش

  

ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق ممتاز ا?باد پولیس کے علاقے میں وہاڑی چوک پر خضر حیات کی بیوی سے دولا کھ روپے مالیت کے زیورات چھین لئے دہلی گیٹ پولیس کے علاقے میں یوسف سے موبائل فون چھین لیا گیا مظفرآباد پولیس کے علاقے سے محمد اعظم کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

قطب پور پولیس کیعلاقے سے حیدر علی کا موٹرسائیکل، مدینہ ٹاون میں محمد شعیب کی گاڑی سے تین عدد بیٹریاں، اکبر انجم کا موٹرسائیکل، ممتاز ا?باد پولیس کے علاقے سے غلام مصطفے کا موٹرسائیکل، کینٹ پولیس کے علاقے سے محمد یونس کا موٹرسائیکل، محمد فاروق کے گھر سے 25ہزارروپے مالیت کا سامان، چہلیک پولیس کے علاقے سے اقبال کا موٹرسائیکل، ممتاز ا?باد پولیس کیعلاقے میں مظہر اقبال کی دکان سے ایک لاکھ 85ہزارروپے مالیت کا ساما ن، گلگشت پولیس کے علاقے سے حفیظ الرحما ن کی دس عدد بکریاں، زکریا پولیس کے علاقے میں بلال خالد کی دکان سے 90ہزارروپے مالیت کا سامان، چونگی نمبر چھ سے رضیہ بی بی کی موٹرسائیکل اور نیوملتان پولیس کے علاقے میں طاہر علی کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا نیوملتان پولیس کے علاقے سے عمرفاروق اورسعید احمد کے موٹرسائیکل، الپہ پولیس کے علاقے میں عبداللہ کیگھر سے دو عدد موبائل فون، بوہڑ گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد شاہد کا موٹرسائیکل چور ی کر لیا گیا۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -