عالمی طاقتیں دہشتگرد مودی کے کشمیری عوام پر مظالم کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں‘ مہناز سعید

  عالمی طاقتیں دہشتگرد مودی کے کشمیری عوام پر مظالم کو بند کرانے میں اپنا ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) چیف منسٹر شکایات سیل وومن ونگ پنجاب کی وائس چیئرپرسن مہناز سعید نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں, عالمی دہشت گرد مودی کے کشمیری عوام پر مظالم کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں.حکومت نے 50 سالوں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

سے سرد خانے میں پڑے ہوئے کشمیر ایشو کو عالمی سطح پر نہ صرف اجاگر کیا ہے بلکہ اب اسے عالمی عدالت انصاف سمیت ہر فورم پر لے جایا جائے گا. کشمیر ایشو کے حوالے سے جرمنی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی عروج پر ہے. بھارتی فوجیوں کی طرف سے نسل کشی اور خواتین سے زیادتی کے واقعات قابل مذمت ہیں. پاکستان ہر لحاظ سے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے. مہناز سعید نے کہا کہ اقوام متحدہ اس ایشو کو اب چارٹر سیون میں رکھے تاکہ کشمیر کا مسئلہ فوری طور پر حل ہو سکے.انڈیا رائے شماری سے راہ فرار اختیار کرتا آیا ہے اور اب بھی وہ راہ فرار حاصل کرنا چاہتا ہے.

مہناز سعید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -