وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر ملتان کے شہریوں کیجانب سے واسا‘ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیخلاف درج کروائی جانیوالی شکایات میں اضافہ
ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر ملتان کے شہریوں نے واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف شکایات درج کروانا شروع کردی ہیں، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو روزانہ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
کی بنیاد پر رپورٹس بھیجوانے کی ہدایت کردی ہے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر ملتان کے شہریوں کی جانب سے ماہانہ 5سے 6ہزار درخواستیں بھیجواء جاتی ہیں جس میں میونسپل سروسز، جنرل شکایات شامل ہیں، ملتان کے شہریوں کی جانب سے روزانہ 80سے 90 درخواستیں واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف درج کروائی جاتی ہیں، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے روزانہ کی بنیاد پر کمپنیوں کو شکایات کی تفصیلات بھیجوانا شروع کردی ہے۔
شکایات