میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسلز کے آمدنی بڑھانے کیلئے مویشی منڈیوں کو نیلام کرنے کیلئے اقدامات شروع

    میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسلز کے آمدنی بڑھانے کیلئے مویشی منڈیوں کو ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان سمیت صوبہ بھر کی تمام میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسلز نے آمدنی بڑھانے کیلئے مویشی منڈیوں کو نیلام کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے ملتان سمیت پنجاب بھر کی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

تمام میونسپل کارپوریشز اور ضلع کونسلز پر منڈیاں نیلام کرنے کی پابندی عائد کردی ہے بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری ٹاسک پورٹل پر چیف آفیسرز کی جانب سے ایشو اٹھایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے دائرہ کار میں آنیوالی منڈی مویشیاں کو نیلام کرکے آمدنی کے نئے ذرائع حاصل کئے جائیں، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب انتظامیہ کو مذکورہ ایشو بھیجوایا گیا جس پر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے ملتان سمیت پنجاب بھر کی تمام میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے چیف آفیسرز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گء ہے کہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام منڈی مویشیاں لگائی جارہی ہیں اور قوانین میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ بغیر کسی منظوری کے منڈیاں نیلام کرنے سے باز رہیں۔

اقدامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -