زکریا یونیورسٹی میں 16واں کانووکیشن اکتوبر میں منعقد کرنیکا فیصلہ

  زکریا یونیورسٹی میں 16واں کانووکیشن اکتوبر میں منعقد کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ سابقہ سیشنز کی ڈگریاں اور گولڈ میڈلز جو نہیں دیے جاسکے‘ ان کے لئے اکتوبر میں 16واں کانووکیشن منعقد کیاجائے گااور آئندہ ہر سال کانووکیشن ہوگا تاکہ بروقت طلباء طالبات کوڈگریاں اور میڈلز مل سکیں. وائس چانسلر نے بہترین کارکردگی(بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

پر انتظامی کمیٹی کے ممبران کو اعززی شیلڈز بھی دیں.
کانووکیشن

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ٹیم کی نشتر یونیورسٹی کی انسپکشن
ملتان(وقائع نگار)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی چھ رکنی ٹیم نے گزشتہ روز (جمعرات) کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی انسپکشن کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ۔پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی۔پروفیسر ڈاکٹر خالد۔ہسپتال کے سیکیورٹی آفسیر کیپٹن صباحت شیر خان سمیت(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

دیگر متعلقہ سٹاف موجود تھا۔پی ایم ڈی سی کی ٹیم نے اس دوران نشتر ایمرجنسی۔ اوٹ ڈور۔سرجری کے وارڈز۔میڈیکل کالج سائیڈ۔پیڈز وارڈ۔ائی سی یو۔اپریشن تھیٹرز سمیت دیگر وارڈز کا دورہ کیا۔اس دوران وہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات۔مفت ادویات کی فراہمی۔ڈاکٹرز کی کمی سمیت دیگر امور کو چیک کیا۔ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال میں پی ایم ڈی سی کی ٹیم کے خوف کی وجہ سے صفائی کا ایسا معیار رکھا گیا۔جو پچھلے پچاس سالوں میں نظر نہیں ایا۔نشتر ذرائع کا مزید کہنا ہے ہسپتال انتظامیہ کو چاہیے روزانہ کی بنیاد پر ایسی صفائی رکھی جائے۔تاکہ ڈاکٹر اور مریضوں کا دل بھی خوش ہوسکے۔اس کے علاؤہ نشتر میں ٹیچنگ سٹاف و دیگر سہولیات کی شدید کمی ہے۔جس کی طرف ہسپتال انتظامیہ کی کوئی توجہ نہیں ہے۔تاحال ادویات کا بحران پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
چھ رکنی ٹیم

ڈسٹرکٹ ہسپتال ملتان کا منصوبہ التواء کا شکار‘ تخمینہ لاگت میں 10کروڑ کا اضافہ
ملتان(وقائع نگار) ملتان میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کا منصوبہ گزشتہ پانچ سال سے فعال نہ ہو سکا۔ 700 ملین سے زائد لاگت سے تیار ڈسٹرکٹ ہسپتال کا منصوبہ تاحال نامکمل ہے۔معلوم ہوا ہے ملتان میں سرکاری علاج گاہوں میں علاج کی سہولیات کی کمی کا گلہ ملتان کے شہری کرتے نظر آتے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

ہیں۔ پر اسکی اصل وجہ ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی نہیں بلکہ آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ہسپتالوں کے قیام کا عمل میں نہ لانا ہے۔ ایسے ہی صورتحال کا سامنا ملتان شہر کے باسیوں کواس وقت بھی کرنا پڑا ہے۔ سال 2014 میں بہاولپور بائی پاس کے پاس کے قریب ڈسٹرکٹ ہسپتال بنانے کے کام کا آغاز کیا گیا۔اڑھائی سال میں مکمل ہونے والا منصوبہ پانچ سال گزر جانے کآ باوجود تاحال مکمل نہ ہو سکا۔ واضح رہے مذکورہ ہسپتال کے منصوبے کی مالیت میں بھی اس وقت تک دس کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔جبکہ دوسری جانب ہسپتال فعال نہ ہونے سے ملتان میں پہلے سے موجود سرکاری ہسپتالوں پر مریضون کا لوڈ بڑھ گیا ہے۔ملتان میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کا منصوبہ شروع ہونے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال ملتان،سول ہسپتال اور فاطمہ جناح کو ملا کر عارضی طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا۔کاغذوں میں تو ملتان کو ڈسٹرکت ہسپتال مل گیا پر زمینی حقائق اسکے برعکس ہیں۔ کیونکہ ملتان تاحال ڈسٹرکت ہسپتال کی سہولت سے محروم ہے،ڈسٹرکٹ ہسپتال کے منصوبے کے حوالے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کا کہنا ہے کے ہسپتال جون 2020 میں مکمل ہو گا۔ کمشنر اور ڈی سی ملتان کے احکامات پر اس سال دسمبر میں ہسپتال کا کچھ حصہ فعال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔شہریوں نے مذکورہ ہسپتال کا فوری فعال ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال

حکمرانوں کی خارجہ پالیسی سے پوری قوم مایوس ہے‘ نوابزادہ افتخار احمد
مظفرگڑھ(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کی نااہلی ہے کہ مودی نے کشمیر ہڑپ کر لیا. حالانکہ وہ الیکشن کمپین میں 370 آرٹیکل کو ختم کرنے کی باتیں علی الاعلان کرتا رہا ہے. ان کو اب ہوش آئی جب(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

اس نے عملاً ایسا کر دیا. مودی کی کامیابی کی دعائیں مانگنے والوں کو اب دیکھنا چاہیئے کہ کس طرح عالمی دہشت گرد مودی بے گناہ کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے بھارت سے تجارتی تعلقات پاکستان کی نسبت 10 گنا زیادہ ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات والے اسے سب سے بڑا اعزاز دے رہے ہیں. ایران نے کھل کر حمایت کی ہے. ترکی نے اخلاقی مدد کی ہے جبکہ چین سی پیک کی سست روی سے مایوس ہے. یہ ہے حکمرانوں کی خارجہ پالیسی کہ جس سے پوری قوم مایوس ہے. انہوں نے کہا کہ آج حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث کشمیری ظلم و استبداد کا شکار ہیں. مسئلہ کشمیر کو ابھی بھی اس سطح پر اجاگر نہیں کیا جا رہا جس کی ضرورت ہے.
افتخار احمد

ملک کی پہلی قابل تجدی توانائی پالیسی کو حتمی شکل دینے کیلئے ماہرین سے مشاور شروع
اسلام آباد (این این آئی)ملک کی پہلی قابل تجدید پالیسی کوحتمی شکل دینے کیلئے ماہرین کیساتھ 2 روزہ مشاورت شروع کر دی گئی،مشاورت میں پاور ڈویژن نیپرا پی پی آئی بی صوبائی حکومتوں این ٹی ڈی سی سی پی پی اے نیکا پاکستان انجینئرنگ کونسل اورڈسکوز کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس کی صدارت توانائی کی ٹاسک فورس کے چیئرمین ندیم بابر اور سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے کی۔سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہاکہ قابل تجدید ذرائع (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)


توانائی سے بجلی پیداوار کوموجودہ چار فیصد سے بڑھا کردوہزار پچیس تک بیس فیصد کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ قابل تجدید ذرائع توانائی کوفروغ دے کربجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے۔ندیم بابر نے کہاکہ ملک میں بجلی کی 40 فیصد پیداوار درآمدی فیول کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں متبادل ذرائع توانائی کے بیشمار وسائل موجود ہیں جن کوقابل استعمال بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ تھرمل آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ میں بہت زیادہ ادائیگیاں کرنا پڑتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے شکار10 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ ماہرین سے مشاورت کے بعد قابل تجدید توانائی پالیسی مسودے کو حتمی شکل دے کرمنظوری کیلئے وفاقی کابینہ کوبھجوا دیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق قابل تجدید توانائی پالیسی کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کی طرف سے دی جائے گی۔
مشاورت شروع


ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے کومہ میں جانیوالی مریضہ کی حالت بدستور تشویشناک 
 ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے آپریشن کے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)


 دوران کومہ میں جانے والی مریضہ کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔جبکہ ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضہ کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا ہے۔کیونکہ مریضہ نے مصنوعی سانس کی بجائے خود سانس لینا شروع کردی ہے۔لیکن وہ ابھی بھی کومہ میں ہے۔ 35 سالہ خاتون کے دماغ سمیت دیگر تشخیصی ٹیسٹ گزشتہ روز بھی نہیں ہوسکے۔ بتایا جارہا ہے کہ نشتر ہسپتال  کی اکلوتی ایم آر آئی مشین گزشتہ کئی دنوں سے خراب پڑی ہے۔جسکو ٹھیک کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ واضح رہے ملتان کی رہائشی 35 سالہ فرحانہ گلہڑ کے مرض میں مبتلا تھی۔جسے آپریشن کے لئے نشتر روڈ پر واقع ایک یوسف میڈیکل سنٹرمیں داخل لایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریضہ کو آپریشن کے بعد ہوش ہی نہیں آیا۔بلکہ وہ کومہ میں چلی گئی۔
دورہ 


جامعہ زکریا: ایم اے پولٹیکل سائنس‘ ایم ایس 
سی فزکس اور فزیالوجی کے نتائج کا اعلان 
ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے ایم اے پولیٹیکل سائنس‘ ایم ایس سی فزکس اور ایم ایس سی فزیالوجی کے نتائج کا(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)


 اعلان کر دیا ہے۔ ایم اے پولیٹیکل سائنس پارٹ سیکنڈ سپلیمنٹری امتحان2018میں مجموعی طور پر 63طلباو طالبات شریک ہوئے جن میں سے 31پاس اور 32فیل ہو گئے۔ایم ایس سی فزکس پارٹ ون سپلیمنٹری امتحان2018میں مجموعی طور پر 42طلباوطالبات شریک ہوئے جن میں سے 23پاس اور 17فیل ہوگئے‘2امیدواروں کے نتائج روک لئے گئے۔ایم ایس سی فزیالوجی پارٹ ون سپلیمنٹری امتحان 2018میں مجموعی طور پر 143طلباوطالبات شریک ہوئے جن میں سے 97پاس اور 44فیل ہوگئے‘ 2امیدواروں کا نتیجہ روک لیا گیا ہے۔
نتائج


سیکرٹری ہیلتھ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کو ٹ ادو کا 
دورہ‘ ناقص صفائی انتظامات پر اظہار برہمی 
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سیکرٹری ہیلتھ اختر زمان کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی،وارڈوں کا معائنہ بھی کیا،ادویات کی قلت جلد دور کر لی جائے گی،(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)


ادویات کا سٹور بھی چیک کیا،اس بارے تفصیل کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ اختر زمان نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کا دورہ کیا،سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاء الحسن بھی انکے ہمراہ تھے، سیکرٹری ہیلتھ اختر زمان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کے دوران ہسپتال کے تمام وارڈز کا معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کے مسائل سنے اورہسپتال کے درینہ مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،دورہ کے دوران ہسپتال میں ادویات کی قلت پر عوام نے ایم ایس  ڈاکٹر جمشید ہانس کے خلاف شکایاتگئیکیں جس پرسیکرٹری ہیلتھ نے جلد ہی ادویات قلت دور کرنے کی یقین دہانی کرائی،دوسری طرف وارڈوں اور ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظاما ت ہونیبرہمی کا اظہار کیا اور صفائی بارے مزید ہدایت دیں (تصویر ای میل کر دی ہے)


ہیپاٹائٹس‘ اے اور سی سے آگاہی کیلئے
 محکمہ صحت ملتان کے زیر اہتمام واک 
ملتان(وقائع نگار) ملتان میں ہیپاٹایٹس اے اور ای کا خطرہ منڈالنے لگا۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے عوامی  آگاہی مہم شروع کر دی گئی۔ اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان کے زیراہتمام(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)


 ہیپاٹایٹس اے اور ای سے آگاہی کے لیے واک کا اہتمام کیا۔معلوم ہوا ہے کہ ملتان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے بعد ہیپاٹایٹس اے اور ای کا خطرہ منڈالنے لگا۔صفائی نہ ہونے۔ سیوریج کے پانی کی صاف پانی میں ملاوٹ۔ واش روم کے بعد ہاتھ اچھی طرح نہ دھونے اور سبزیاں اور گوست کو بھی اچھی طرح نہ دھونے  سے شہری ہیپاٹائٹس اے اور ای  جیسے موذی مرض کا شکار ہورہے ہیں۔ہیپاٹائٹس اے اور ای کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت نے ملتان گزشتہ روز عوامی آگاہی مہم شروع کی ہے۔جس میں محکمہ صحت کے آفس میں تمام سٹاف کو ہیپاٹائٹس اے اور ای کے حوالے سے  آگاہی دی گئی۔ اور ایک میٹنگ بھی سٹاف کے ساتھ کی گئی۔اسی حوالے سے آگاہی واک  سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کی سربراہی میں منعقد ہوئی ہے۔واک کے شرکاء  نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ 
آگاہی واک 


بھارتی بربریت کیخلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایپکا کی ریلی 
ملتان (سپیشل رپورٹر)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے ظلم و تشدد بربریت کے خلاف اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے ملتان سمیت پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالیں  ملتان میں احتجاجی جلسے کے بعدرضا حال سے چوک کچہری تک ریلی نکالی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)


جس کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری خالدجاوید سنگھیڑا  اور مقامی رہنما غلام قاسم بھٹہ نے کی انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا بھارتی مظالم کے بارے میں آگاہ ہوچکی ہے اب  نریندر مودی اپنے جرائم کو نہیں چھپا سکتا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے بھی واضح کر دیا ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ انٹرنیشنل ایشو ہے ریلی میں بڑی تعداد میں گریڈ  1 تا 16 کے سرکاری ملازمین بالخصوص کلیریکل سٹاف نے شرکت کی شرکا ء نے بھارتی حکومت اور نریندر مودی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
خالد جاوید 

ایم ڈی اے‘ سڑکوں‘چوراہوں کی توسیع کیلئے تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز 
ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال کی روڈز اور چوکوں کی توسیع میں اور ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی  پختہ و عارضی تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کی بذات خود نگرانی۔ایم ڈی اے چوک پر بجلی کے بے ترتیب پول شفٹ کرنے پر اور سڑک سے ملحقہ خالی جگہ(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)


 کو ساتھ ملانے سے ایم ڈی اے چوک کی توسیع میں خاطر خواہ اضافہ ہو ا۔جس سے ٹریفک جام ہونے کے مسئلہ کو کافی حد تک ریلیف ملا ہے۔ ایم ڈی اے چوک پر قائم شیروانی ہوٹل کے تجاوزات اور پختہ تھڑوں کی وجہ سے ٹریفک مسائل پیدا ہو رہے تھے جس کو ایم ڈی اے کی طرف سے کئی بار نوٹس بھی جاری کئے گئے۔گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے آپریشن کی خود نگرانی کرتے ہوئے شیروانی ہوٹل کے تجاوزات موقع پر ختم کرائیں اور روڑ کی تعمیر و توسیع کا کام موقع پر ہی شروع کرا دیا گیا۔ ایم ڈی اے چوک پر نجی بینک کی طرف سے بنائی گئی غیر قانونی دیوار جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ہو رہی تھی دیوار کو بھی گرا دیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ تجاوزات شہر کی خوبصورتی کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کیلئے بھی مسائل پید اکرتے ہیں۔جس سے عوام کیلئے پریشانی اور حادثات کی صورتحال بن جاتی ہے۔انہوں ے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا ئی جائے۔ علاوہ ازیں انفورسمنٹ ٹیم نے چوک رشید آباد اور اطراف میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سڑک کی دونوں سائیڈو ں اور فلائی اوور کے نیچے موجود تمام تر عارضی و مستقل تجاوزات ختم کرکے سامان بحق سرکار ضبط کر لیا۔بوسن رو ڈنزد تحصیل چوک  KIPS  کالج کی طرف سے سروس روڈ پر بنائے گئے غیر قانونی بیریر جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی  تھی بیریر  ہٹا دئے گئے۔
آپریشن تیز 


محکمہ ایکسائز‘ پراپرٹی ٹیکس میں شہریوں کو دئیے جانیوالے رعایتی نوٹس بھی تاخیر کا شکار 
 ملتان (  نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب کی جانب سے پی ٹی 10 فارم کے اجراء  میں تعطل کے باعث پراپرٹی ٹیکس میں شہریوں کی دیئے جانیوالے رعایتی نوٹس بھی تاخیر کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں ایکسائز ذرائع کے مطابق ٹیکس ائیر کے ابتدائی تین ماہ کے دوران شہریوں کو رہائشگاہوں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)


 اور کمرشل تجارتی مراکز کو پی ٹی 10 فارم کے ذریعے 5 فیصد رعایت دی جاتی ہے گورنمنٹ کی اس رعائیتی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان جولائی سے دسمبر تک مقررہ ٹیکس ہدف کا نصف سے زائد ادا کردیتے ہیں اس صورتحال میں بقیہ نصف ٹارگٹ کی ریکوری بھی آسانی سے ہوجاتی ہے اس کے برعکس تاخیری حربے اختیار کرنے سے ٹیکس ریکوری میں فیلڈ ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ سال بھی ڈی جی آفس کی جانب سے پی ٹی 10 فارم کا جولائی کے آغاز میں اجراء کرنے کی بجائے چھ ماہ تاخیر سے دسمبر میں کیا گیا جس کے باعث ٹیکس ریکوری پر مامور فیلڈ ملازمین کو مقررہ ہدف کی وصولی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ڈی جی آفس امسال بھی تاخیری حربے اختیار کرکے مقررہ ٹیکس اہداف کی ریکوری کو خود متاثر کرنے کے درپے ہے۔۔
پراپرٹی ٹیکس 


بابر تھیٹر فائرنگ کیس‘ ضابطہ اخلاق پر سختی سے علمدرآمد‘ پولیس گشت بڑھانے کا فیصلہ 
املتان (سٹاف رپورٹر) بابر تھیٹر کے بکنگ کلرک سعید احمد فائرنگ کیس کے حوالے سے گزشتہ روز تھیٹروں کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر صدر طیب محمود خان سے ملاقات کی اور انہیں تھیٹروں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)


پر جاری غنڈہ گردی کے   واقعات بارے آگاہ کیا  جس پر انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام تھیٹر مالکان، پروڈیوسر، ہدایتکار اور آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے عہدے داران باہمی میٹنگ کے بعد غنڈہ عناصر کی لسٹ چیئرمین ویجی لنس کمیٹی کو فراہم کریں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کی جائے گی اوراس پر سخت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ان کا تھیٹروں پر غنڈہ راج ختم کیا جائے گا بلکہ انہیں کیفرکردار تک بھی پہنچایا جائے گا۔ اس حوالے سے 26 اگست کو تھیٹروں کے متعلقہ تھانہ انچارجز سے بھی میٹنگ کی جائے گی اور انہیں پابند کیا جائے گا کہ وہ تھیٹروں پر روزانہ کی بنیاد پر دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیں اور پولیس گشت بھی بڑھائیں۔ ڈرامہ کے دوران کوئی بھی اداکارہ اگر مجرا پارٹی پر جائے تو تھیٹر انتظامیہ اس بارے ویجی لنس کمیٹی کو بروقت آگاہ کرے تاکہ ان اداکاراؤں اور مجرا پارٹی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تھیٹر منتظمین ڈرامہ مقررہ اوقات پر شروع کر کے رات ایک بجے ختم کریں گے۔ ڈراموں میں انڈین گانوں، انٹری میوزک، مختلف گانوں پر مشتمل میڈلے پر مکمل طور پر پابندی ہو گی۔ گرین روم میں دوران ڈرامہ موبائل فون سننے پر دو بار جرمانے اور تیسری بار انہیں ایک ماہ کے لئے بین کر دیا جائے گا۔ ڈراموں میں فنکاروں کی بوگس پبلسٹی کرنے پر تھیٹر منتظمین کے خلاف دفعہ 420 سی کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ ویجی لنس کمیٹی کے ممبران ہر 15روز میں چیئرمین ویجی لنس کمیٹی سے ملاقات کر کے تھیٹروں کے حالات بارے انہیں بریفنگ دیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر طیب محمود خان سے ملاقات کرنے والوں میں مصنف و ہدایتکار زوار حسین بلوچ، ہدایتکار یوسف کامران، ملک امیر حمزہ، پروڈیوسر ریاض چودھری، صدر آرٹسٹ ایسوسی ایشن رمضان شہزاد شامل تھے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل طاہر محمود اور ویجی لنس کمیٹی کے انچارج علی فرقان، کوآرڈینیٹر کاشف مجید بھی موجود تھے۔
بابر تھیٹر 


الجزیزہ ٹی وی نے مودی اور داعش سربراہ کو ایک جیسا دہشتگرد قرار دیدیا 
کراچی(آن لائن)بین الاقوامی شہرت کے حامل الجزیرہ ٹی وی نے بھارتی وزیر اعظم مودی اور داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو سفاکی اور حیوانیت میں ہم پلہ قرار دیتے ہوئے دونوں کا ایک جیسا دہشت گرد قرار دیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)


 مطابق بھارتی فوج اپنے وزیر اعظم کے حکم پر نہتے کشمیریوں اور ان کے معصوم بچوں کو آزادی کے لیے آواز اٹھانے پر ان کے خلاف انسانیت دشمن کلسٹر بموں کا استعمال کر رہی ہے جو کہ ہولناک تباہی پھیلانے میں ایک جیسے ہیں۔اس رپورٹ میں مودی کو کلسٹر بموں کے استعمال پرعالمی سطح پر دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی جیسا بڑا دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔کیونکہ ابو بکر البغدادی نے بھی اپنے تخریبی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے شام کے نہتے لوگوں پر کلسٹر بم برسائے تھے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج وہی زیڈ پی 39  کلسٹر بموں کا استعمال کر رہی ہے، جو داعش کے جنگجوں نے شام کی معصوم عوام پر برسائے تھے۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کشمیری بچے ان بموں کو کھلونا سمجھ کر اٹھانے یا چھونے کی کوشش کرتے ہیں تو زبردست دھماکے کے ساتھ ان کے ننھے ننھے بدن چیتھڑوں میں بدل جاتے ہیں۔ الجزیرہ سے وابستہ بین الاقوامی شہرت کے حامل صحافی اسامہ بن جاوید نے اپنی اس رپورٹ میں وادی نیلم پر بھارت کی جانب سے گرائے گئے کلسٹر بموں کی تصاویر بھی بطور ثبوت دکھائی ہیں۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان کلسٹر بموں کے علاوہ بھارت نے اسرائیل کے تیار کردہ مہلک بموں کا بھی استعمال کیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں بھارت کی بربریت اور جنگی جنون پر عالمی اداروں اور ان کی بے حِس خاموشی پر بھی سوال اٹھایا گیا ہے۔
 الجزیرہ ٹی وی


صادق آباد: زہریلا پانی پینے سے نجی سکول کی 6طالبات کی حالت غیر 
صادق آباد(نامہ نگار)صادق آباد مقامی پرائیویٹ سکول کی 4کم سن طالبات کی ٹینکی سے زہریلا پانی پینے سے حالات غیر ہوگئی‘3گھنٹے تک سکول انتظامیہ نے ریسکیو 1122کو اطلاع نہ دی گئی،بچے والدین کے حوالے کردیئے‘تفصیل کے مطابق صادق آباد مقامی پرائیویٹ سکول میں 4کم سن (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)


طالبات 5سالہ مریم ظفر،کنزہ فاطمہ،ربیرہ،مناہل آصف نے سکول کی ٹینکی سے پانی اپنے بوتل میں بھر کر پی لیا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی جب کہ بوتل سے مری ہوئی چھپکلی بھی نکالی گئی،بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے طالبات کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں فوری طبی امداد دی گئی اب ان کم سن طالبات کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرائیویٹ اسکول انتظامیہ بچوں سے بھاری فیس وصول کرنے  کے باوجود ٹینکی والا پانی پلارہے ہیں صاف پانی بچوں کو فراہم نہیں کیا جارہا انہوں نے انتظامیہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے 
حالت غیر 


45سال شخص میں ایڈز کی تصدیق
 شیخ زید ہسپتال میں علاج شروع 

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ایڈز میں مبتلا 45 سالہ شخص ہسپتال منتقل، تصدیق ہوجانے پر وارڈ منتقل، تفصیل کے مطابق مدینہ کالونی تحصیل صادق آباد کارہائشی45سالہ غلام یاسین کو ایڈز میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

ہسپتال منتقل کیا جہاں خون کے نمونہ جات میں ایڈز کی تصدیق ہوجانے پر ہسپتال انتظامیہ نے طبی امداد کیلئے ایڈز وارڈ منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ایڈز