جامعہ زکریا: ایم اے پولٹیکل سائنس‘ ایم ایس  سی فزکس اور فزیالوجی کے نتائج کا اعلان 

جامعہ زکریا: ایم اے پولٹیکل سائنس‘ ایم ایس  سی فزکس اور فزیالوجی کے نتائج کا ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے ایم اے پولیٹیکل سائنس‘ ایم ایس سی فزکس اور ایم ایس سی فزیالوجی کے نتائج کا(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 اعلان کر دیا ہے۔ ایم اے پولیٹیکل سائنس پارٹ سیکنڈ سپلیمنٹری امتحان2018میں مجموعی طور پر 63طلباو طالبات شریک ہوئے جن میں سے 31پاس اور 32فیل ہو گئے۔ایم ایس سی فزکس پارٹ ون سپلیمنٹری امتحان2018میں مجموعی طور پر 42طلباوطالبات شریک ہوئے جن میں سے 23پاس اور 17فیل ہوگئے‘2امیدواروں کے نتائج روک لئے گئے۔ایم ایس سی فزیالوجی پارٹ ون سپلیمنٹری امتحان 2018میں مجموعی طور پر 143طلباوطالبات شریک ہوئے جن میں سے 97پاس اور 44فیل ہوگئے‘ 2امیدواروں کا نتیجہ روک لیا گیا ہے۔

نتائج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -