صادق آباد: زہریلا پانی پینے سے نجی سکول کی 6طالبات کی حالت غیر
صادق آباد(نامہ نگار)صادق آباد مقامی پرائیویٹ سکول کی 4کم سن طالبات کی ٹینکی سے زہریلا پانی پینے سے حالات غیر ہوگئی‘3گھنٹے تک سکول انتظامیہ نے ریسکیو 1122کو اطلاع نہ دی گئی،بچے والدین کے حوالے کردیئے‘تفصیل کے مطابق صادق آباد مقامی پرائیویٹ سکول میں 4کم سن (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
طالبات 5سالہ مریم ظفر،کنزہ فاطمہ،ربیرہ،مناہل آصف نے سکول کی ٹینکی سے پانی اپنے بوتل میں بھر کر پی لیا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی جب کہ بوتل سے مری ہوئی چھپکلی بھی نکالی گئی،بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے طالبات کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں فوری طبی امداد دی گئی اب ان کم سن طالبات کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرائیویٹ اسکول انتظامیہ بچوں سے بھاری فیس وصول کرنے کے باوجود ٹینکی والا پانی پلارہے ہیں صاف پانی بچوں کو فراہم نہیں کیا جارہا انہوں نے انتظامیہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے
حالت غیر