مہمند،کوچ چٹان سے ٹکرانے سے 6 افراد زخمی

مہمند،کوچ چٹان سے ٹکرانے سے 6 افراد زخمی

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، حلیمزئی سے پشاور جانے والی فلائنگ کوچ گاڑی کو کڑپہ کے مقام پر حادثہ۔ 6 افراد زخمی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی گندہاب سے پشاور جانے والی فلائنگ کوچ گاڑی اُس وقت حادثے کا شکار ہوا جب کڑپہ کے مقام پران کا بریک فیل ہوگیا۔ جس کی وجہ سے فلائنگ کوچ بے قابو ہو کر ایک بڑے چٹان سے جا ٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 6 افراد فضل رحمن ولد غفور، شاہ وزیر ولد زرسید، نواب ولد اختیار گل، اصل دین ولد میر جمال، عبداللہ ولد گلستان اور ڈرائیور شاہد اللہ ولد نواب زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کی غرض سے ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے ایک شدید زخمی کو بعد میں پشاورایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -ملتان صفحہ آخر -