پختونخوا میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں،مراد سعید

پختونخوا میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں،مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ پختونخواہ پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے اپنے وسائل سے موٹروے مکمل کی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ حکومتی اقدامات کے بعد لاکھوں سیاح سوات کی جانب رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسافروں کے تحفظ کے لئے صوبائی حکومت اور موٹروے پولیس کے درمیان معاہدہ کیا گیا۔ مراد سعید نے کہاکہ وزارت مواصلات سوات ایکسپریس وے کو ٹیک اوور کرے گی،مسافر سوات ایکسپریس وے پر این ایچ اے کی موبائل ایپ استعمال کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ موسم کی صورت حال،سیاحتی مقامات کی پیشگی اطلاع مل سکے گی۔ انہوں نے کہاکہ سوات موٹروے کو کالام تک توسیع دینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔
مراد سعید