سندھ لوکل گورنمنٹ میں اچھے افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

سندھ لوکل گورنمنٹ میں اچھے افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

  

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تین سال سے ایک پوسٹ پر کام کرنیوالے افسران کو ہٹانے کی ہدایت کردی۔ جمعر ا ت کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلی ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں مشیر قانون مرتضی وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، اٹارنی جنرل سلمان، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکریٹری سروسز نوید شیخ، سیکریٹری صحت اور وزیراعلی سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری فیاض جتوئی بھی موجود تھے۔وزیراعلی سندھ نے اجلاس میں تین سال سے ایک پوسٹ پر کام کرنیوالے افسران کو ہٹانے کی ہدایت کی، فیصلہ گورننس، اداروں کی کارکردگی کو بہترکرنے کے پیش نظرکیا گیا۔مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کواداروں کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سرکاری محکمے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کریں۔وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں بہتر کارکردگی کیلئے لوکل گورنمنٹ میں اچھے افسران کوتعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یاد رہے رواں سال 29 جون کو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کے فور منصوبے کی تکمیل ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سندھ حکومت فیصلہ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -ملتان صفحہ آخر -