لاہور چیمبر انتخابات‘ پیاف فاؤنڈر اتحاد کا ساتھ دینگے، پروگریسو گروپ 

لاہور چیمبر انتخابات‘ پیاف فاؤنڈر اتحاد کا ساتھ دینگے، پروگریسو گروپ 

  

لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور ایوان صنعت وتجارت کے ممبران پر مشتمل پروگریسو گروپ نے ایک دفعہ پھر پیاف۔فاؤنڈر الائنس کے پلیٹ فارم سے آئندہ آنے والے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ گروپ نے ڈاکٹر ریاض احمد کو اپنے امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا۔اس امر کا اعلان پروگریسو گروپ کے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت گروپ کے صدر اور لاہور ایوان صنعت و تجارت کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن خالد عثمان نے کی جبکہ شرکاء میں محمد ارشدچوہدری،  اعجاز تنویر، عبدالودود علوی، محمد اعظم چیمہ،افتخار احمد  اور دوسرے موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ پیاف۔ فاؤنڈر الائنس پچھلے کئی سال سے لاہور کی تاجر اور صنعت کار برادری کی خدمت میں پیش پیش ہے اور امید کی جاتی ہے کہ آئندہ بھی وہ اپنی روایات کو قائم رکھے گا۔ اسی لئی پروگریسو گروپ نے امسال پھر اس کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ گروپ کے امیدوار ڈاکٹر ریاض احمد جو کہ فارما انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی پیاف۔ فاؤنڈر الائنس کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

مزید :

کامرس -