لاہور چیمبر الیکشن، پیاف فاونڈرز الائنس بھر پور کامیابی حاصل کریگا: نعمان کبیر 

  لاہور چیمبر الیکشن، پیاف فاونڈرز الائنس بھر پور کامیابی حاصل کریگا: نعمان ...

  

لاہور (نیوز رپورٹر)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس کو 100% مارکیٹوں کے نمائندوں اور ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔پیاف فاؤنڈرز الائنس پچھلے 17سالوں سے تاجر برادری کے مسائل کے لئے بھرپور طریقے سے ایکٹو ہے اور ہر پلیٹ فارم پر بزنس کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرتا رہا ہے۔ اور انشاء اللہ اس بار بھی بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل کو ایڈریس کیا جائے گا۔ الائنس تاجر برادری اور صنعتکاروں کے بھرپور تعاون سے لاہور چیمبر کے الیکشن 2018-19  میں کلین سویپ کرے گا۔ پیاف نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی آواز کو بلند کیا ہے اور تاجر برادری کے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پیاف لاہور چیمبرمیں تاجر برادری کا حقیقی نمائندہ ہے۔لاہور چیمبر کے انتخابات کے سلسلے میں کارپوریٹ کلاس کی پولنگ ۲۳ ستمبر بروز سوموار اور ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے پولنگ ۲۴ ستمبر بروز منگل ہو گی۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیرنے سیئنر وائس چیئر مین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ گزشستہ روز مختلف مارکیٹوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔میاں نعمان کبیر نے کہاکہ لاہور کاتاجر و صنعتکار برادری کھرے اور کھوٹے کو سمجھتی ہے اس لئے ہر سال کی طرح امسال بھی تمام ووٹ الائنس کے امیدواروں کو ہی ملیں گے۔ پیاف الائنس کے امیدواروں کو کامیاب کروانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ الائنس کی لیڈرشپ نے کبھی تاجرو ں کو مایوس نہیں کیا اور حکومت اور تاجروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا۔

 اسی لئے تاجر برادری لاہور چیمبر الیکشن میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے امیدواروں کو  بھرپور کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

مزید :

کامرس -