وادی کاغان میں سیاحت کے فروغ کے لیے 3 سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 24 رب روپے کے فنڈزمنظور

وادی کاغان میں سیاحت کے فروغ کے لیے 3 سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 24 رب روپے کے ...

  

بالاکوٹ (اے پی پی) وادی کاغان میں سیاحت کے فروغ کے لیے صوبائی وزیر سیاحت محمد عاطف خان نے3 سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے مجموعی طور پر 24 ارب روپے کے فنڈزکی منظوری دی گئی ہے، سڑک کی تعمیر سے نئے متعارف ہونے والے سیاحتی مقامات وادی منور اور وادی گھنول میں سیاحت کے نئے دور کا آغاز ہو گا، دونوں مقامات حسین وادیوں کے باوجود سڑک نہ ہونے سے ٹورازم انڈسٹری میں پیچھے تھے، اس منظوری کے بعد اب وادی منور اور گھنول کے علاوہ شوگراں سڑک کی بھی دوبارہ مرمت کی جائے گی، سڑکوں کی اس کوریڈور کی تعمیر سے وادی میں سیاحت کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ذرائع کے مطابق وادی منور کے لیے 16 کلومیٹر، وادی گھنول میں پپرنگ روڈ 9 کلومیٹر جبکہ شوگراں میں 10 کلومیٹر سڑک کو تعمیر کیا جائے گا جس سے سیاحوں کو وادی کاغان کی حسین وادیوں کے چھپے مناظر دیکھنے کا موقع ملے گا۔

صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان خود بھی ممبر صوبائی اسمبلی سید احمد حسین شاہ کی دعوت پر وادی کاغان کا دورہ کر چکے ہیں اور اپنے دورہ کے دوران ہی انہوں نے سڑکوں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جسے اب عملی جامع پہنایا جا رہا ہے۔

مزید :

کامرس -