”بھارت کے ساتھ اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس نے ۔۔“وزیر خارجہ نے دو ٹوک اعلان کر دیا

”بھارت کے ساتھ اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس نے ۔۔“وزیر خارجہ نے ...
”بھارت کے ساتھ اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس نے ۔۔“وزیر خارجہ نے دو ٹوک اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے معاملات کو خراب کر دیا، اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 18 روز سے کرفیو نافذ ہے ، دنیا کو سوچنا ہوگا کہ خطے کا امن کون خراب کر رہاہے ، کشمیریوں نے کرفیو توڑ کر باہر نکلنے کا اعلان کر دیاہے ، احتجاج کے باعث کشمیریوں کے قتل عام کا خدشہ ہے ، عالمی برادری کو صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہو گا ۔ ان کا کہناتھا کہ بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے معاملات کو خراب کر دیا، اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -