بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا طیارہ پاکستانی حدود میں آنے کا انکشاف، فرانس پہنچ گئے

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا طیارہ پاکستانی حدود میں آنے کا انکشاف، ...
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا طیارہ پاکستانی حدود میں آنے کا انکشاف، فرانس پہنچ گئے

  


راولپنڈی(ویب ڈ یسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے فرانس پہنچ گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ائیر انڈیا ون آج پاکستانی فضائی حدود سے گزارا، طیارے نے نئی دہلی سے اڑان بھری اور فرانس جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی جس کے لیے پاکستانی حکام نے باقاعدہ اجازت دی۔ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ طیارہ تقریباً دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا اور اس نے لاہور، جہلم اور پشاور کی فضائی حدود استعمال کی بعدازاں گزرتے ہوئے وہ فرانس چلا گیا۔ذرائع کے مطابق فروری کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی


loading...