چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین کی والد کی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین کی والد کی صحت سے متعلق چلنے والی ...
چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین کی والد کی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں کچھ خبریں گردش کر رہی تھیں جن کی اب تردید کر دی گئی ہے اور جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ ان خبروں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے فرزند شافع حسین کی جانب سے بیان جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیا کہ میرے والد کی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، ان کی طبیعت اللہ کے فضل وکرم سے بہتر ہے ، اس طرح کی جھوٹی خبروں پر کان نہ دھرا جائے اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں ۔

مزید : قومی


loading...