خیبر پختون خواہ میں سرکاری ریسٹ ہاﺅس کے بھاری کرائے مقرر ، گورنر ہاﺅس میں ایک دن ٹھہرنے کا کرایہ کتنا ہو گا ؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

خیبر پختون خواہ میں سرکاری ریسٹ ہاﺅس کے بھاری کرائے مقرر ، گورنر ہاﺅس میں ...
خیبر پختون خواہ میں سرکاری ریسٹ ہاﺅس کے بھاری کرائے مقرر ، گورنر ہاﺅس میں ایک دن ٹھہرنے کا کرایہ کتنا ہو گا ؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختون خواہ کے سرکاری ریسٹ ہاﺅسز کے بھاری کرائے مقرر کر دیئے گئے ہیں ، گورنر ہاﺅس میں ایک دن ٹھہرنے کا کرایہ 40 ہزار روپے ہو گا ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختون خواہ میں گورنر اور وزیراعلیٰ ہاﺅسز سمیت دیگر کئی سرکاری عمارتوں کو ریسٹ ہاﺅسز میں تبدیل کرتے ہوئے عوام کیلئے کھول دیاہے تاہم اب ان کے کرائے بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں جس سے حکومت کو آمدن بھی ہو گی ۔ گورنر ہاﺅس میں ایک دن کا کرایہ چالیس ہزار روپے جبکہ وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ایک روز ٹھہرنے کا کرایہ 24 ہزار روپے ہے ۔ اس کے علاوہ سپیکر ہاﺅس کا 14 ہزار اور پولیس کے ریسٹ ہاﺅس کا کرایہ 12 ہزار روپے مقرر کیا گیاہے ۔سرکاری رہائشگاہوں کی آبادئی بکنگ شروع کر دی گئی ہے ۔