’’انگلینڈ میں عامر کو بہتر انداز میں سنبھالا جا رہا ہے، پیسرکو۔ ۔ ۔ ‘‘ محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شعیب اختر نے مشورہ دیدیا

’’انگلینڈ میں عامر کو بہتر انداز میں سنبھالا جا رہا ہے، پیسرکو۔ ۔ ۔ ‘‘ محمد ...
’’انگلینڈ میں عامر کو بہتر انداز میں سنبھالا جا رہا ہے، پیسرکو۔ ۔ ۔ ‘‘ محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شعیب اختر نے مشورہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق فاسٹ باولرشعیب اختر نے فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مشورہ دیدیا۔شعیب اختر نے کہا ہے کہ پیسر کی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں فارم گرین کیپس کے کام آسکتی ہے، شعیب اختر نے مزیدکہاکہ انگلینڈ میں عامر کو بہتر انداز میں سنبھالا جا رہا ہے، وہاں ان پر کوئی دباؤ بھی نہیں ہوتا، البتہ پیسرکو اس قسم کی پرفارمنس پاکستان کی جانب سے بھی پیش کرنا چاہیے تھی۔انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسی پالیسی بنائے جس کے تحت کوئی نوجوان کرکٹر ازخود ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہ ہوسکے کیونکہ اسے اس مقام تک پہنچانے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری ہوچکی ہوتی ہے۔

مزید :

کھیل -