انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سٹا ک مارکیٹ سے بھی خوشخبری آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 74 پیسے کمی واقعہ ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 157 روپے 49 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے بھی سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری آنے کا سلسلہ جاری کیونکہ مسلسل چوتھے روز سے سٹاک میں مثبت رجحان جاری ہے ۔کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 31 ہزار 884 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں وقت کے ساتھ بہتری آتی رہی اور یہ 32 ہزار 100 پر پہنچ گیا تاہم اس میں معمولی کمی واقع ہوئی اور یہ اب 65 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 31 ہزار 950 پوائنٹس پر ہے ۔