بھارت کی طرف سے آنیوالی ریڈیو الیکٹرونک ڈیوائس پکڑی گئی
گجرات، ٹانڈہ (ویب ڈیسک) تیسرے روز بھی ٹانڈہ سے ریڈیو الیکٹرونک ڈیوائس ملی ہے جو غبارے کی مدد سے انڈیا کی طرف سے چھوڑی گئی جسے سول ڈیفنس اور اسپیشل برانچ کے عملے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ٹانڈہ کے نواحی گاؤں ککیانوالہ کے سرحدی دیہات نجان متیانوالہ سے غبارہ نما ڈیوائس ملی ہے جو غبارے کی مدد سے چھوڑی جاتی ہے ان ریڈیو ڈیوائس کی مدد سے ایریا کا فاصلہ جہاں سے یہ چھوڑی جاتی ہے اور ہوا کی رفتار اور آبادی معلوم کی جاتی ہے۔ایکسپریس کے مطابق مقامی افراد نے ڈیوائس کی اطلاح فوری تھانہ ٹانڈہ پولیس کو دی اور متعلقہ ادارے فوری طور موقع پر پہنچ گئے سول ڈیفنس اور اسپشیل برانچ کی ٹیم نے ڈیوائس کو تلف کردیا۔