سری لنکن کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر پی سی بی حیران ، چیئرمین احسان مانی نے بڑا قدم اٹھا لیا
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن حکومت کے فیصلے پر حیران ہے اور اس سلسلے میں پی سی بی چئیرمین احسان مانی نے سری لنکن کرکٹ حکام سے رابطہ کیا ہے اور اپنے تحفظات سے سری لنکن بورڈ حکام کو آگاہ کردیا ہے، بورڈ نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو صدارتی سطح کی سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کے باوجود انکار سمجھ سے باہر ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق پی سی بی اس ماہ کے آخر میں اے سی سی کے اجلاس میں معاملہ اٹھائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل کا ٹیسٹ بورڈز کے درمیان بات چیت کے سلسلے کے دوران بیان حیران کن تھا۔ سری لنکن بورڈ نے سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ سیریز کے دو شیڈولز پر بات چیت کا سلسلہ جاری تھا۔ذرائع کے مطابق سیریز کا میزبان پاکستان ہے تو اعلان سری لنکا کیسے کر سکتا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے سیریز کے حوالے سے باضابطہ لائحہ عمل کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔پی سی بی نے تجویز دی ہے کہ اکتوبر میں پہلے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کرائے جائیں۔ اس سے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال کرکے دسمبر میں دو ٹیسٹ کرائے جائیں ۔ پاکستان یہ سیریز نیوٹرل ملک میں کرانے کو تیار نہیں ہے۔