محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی انتظامات کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس مٰیں جائزہ اجلاس، غیر ضروری لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ہدایت
عمرکو ٹ (سید ریحان شبیر ) حساس امام بارگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور عشر محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ پولیس کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عملدآمد کروانے کے سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پاکستانی آرمی چھور کینٹ کے میجر شمشیر ، پاکستان رینجرز 93ونگ کے کرنل وقار، ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ،ضلع چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاھ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر الھداد راٹور، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، مختیار کارز اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے کہا کہ محرم الحرام کے کئے گے انتظامات میں محکمہ صحت اور محکمہ لوکل گورمینٹ کا اہم کردار ہے وہ اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں، انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت دی کہ یوم عاشورہ کے نکلنے والے تمام جلوسوں کے گذرگاہوں اور روٹ میپ کا جائیزہ لیں اور منسلک محکموں کے آفسران کے ساتھ تعلقہ سطح پراجلاس منعقد کروائیں، انہوں نے کہا کہ تمام ٹاون اور مونسپل چیرمین محرم الحرام کے کئے جانے والے انتظامات کا خود جائیزہ لیں اور امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گذرگاہوں میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے ماقوم انتظامات کئے جائیں اور فائربرگیڈ گاڑیوں کواسٹینڈ بائے رکھا جائے جس کی مکمل رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں ارسال کی جائے اور تمام منسلک محکمہ یوم عاشورہ کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کا سرٹیفکٹ فراہم کریں، انہوں نے مزید کہا کہ چاروں تعلقوں میں محرم الحرام کے سلسلے میں کنٹرول روم کو فعال کرکے ان کا نمبر جاری کئے جائیں، اس موقع پر انہوں نے ایکسی این حیسکو ذوالفقار کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران غیر ٰضروری لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور خاص طور پر شام کو 04بجے سے رات 01بجے تک بجلی کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدآمد کیا جائے اورکسی بھی نئی مجلس کو اجازت نہیں دی جائے گی جو بھی پرانی مجلس اور امام بارگاہیں ہیں وہ بھی اپنی درخواستیں جمع کروایں، انہوں نے تمام ڈی ایس پیز حساس امام بارگاہوں اور مجلیسوں پر سی سی ٹی وی کیمرائیں منسب کرنے کے سلسلے میں منتظمین سے رابطہ کریں اور سی سی ٹی وی کیمرائیں لگوانے کے عمل میں ٹاؤن انتظامیہ مکمل تعاون کرئے گی، انہو ں نے کہا کہ محرم الحرام کو دوران مکمل جلوسوں اور مجلیسوں میں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے اور سکیورٹی میں حصہ لینے والے والینٹیرز کو مکمل ٹرینگ کروائی جائے گی، اس موقع پر پاکستانی آرمی چھور کینٹ کے میجر شمشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا پولیس کی اولین زمہ داری ہے اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش آیا تو اس کے کنٹرول کے لیے پاک آرمی ہائی الرٹ رہے گی، اس موقع پر پاکستان رینجرز 93ونگ کے کرنل وقار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے مذہبی تہوار عقیدت اور احترام کے ساتھ منانے چاہئے اور نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا اور ہمیں اپنے دشمنوں کی شازیشوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے اور خصوصی طور پر منتظمین اپنے والینٹریوں کو چوکس رکھیں۔اس موقع پر اجلاس میں موجود مختلف مکتب و فکر کے علما ء اکرام نے محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے تین دن پہلے چاروں تعلقوں میں ضلع انتظامیہ، محکمہ پولیس اور پاکستان رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا جائے گا۔۔