بھارتی کرکٹرز کے قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار مگر کیسے اور کہاں سے ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

بھارتی کرکٹرز کے قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار مگر کیسے اور کہاں سے ...
بھارتی کرکٹرز کے قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار مگر کیسے اور کہاں سے ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی سکواڈ نے بھارتی کرکٹرز کے قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’ڈیلی پائنیر‘ نامی ویب سائٹ میں شائع ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص کا تعلق آسام سے ہے جسے مہاراشٹر پولیس کے انسداد دہشت گردی سکواڈ نے حراست میں لیا۔ اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو ایک دھمکی آمیز ای میل بھیجی تھی۔

بی راجا موہن داس نامی اس شخص نے 16 اگست کو بھیجی گئی ای میل میں بھارت کے قومی کرکٹرز کے قتل کی دھمکی دی تھی۔حکام کے مطابق موہن داس کو اس آئی پی ایڈریس کی مدد سے گرفتار کیا گیا جس سے دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی تھی۔ پولیس کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ موہن داس اس سے پہلے بھی کئی ممالک کے کرکٹرز کو دھمکی آمیز ای میلز بھیج چکاہے۔

چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی ایسی ہی ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں ویسٹ انڈیز میں بھارتی کھلاڑیوں پر حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی اور پی سی بی اس ای میل کے متعلق معلومات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ارسال کرچکا ہے۔

مزید : کھیل


loading...