”مصباح الحق کوچ بن گئے تو۔۔۔“ شاداب خان دل کی بات زبان پر لے آئے

”مصباح الحق کوچ بن گئے تو۔۔۔“ شاداب خان دل کی بات زبان پر لے آئے
”مصباح الحق کوچ بن گئے تو۔۔۔“ شاداب خان دل کی بات زبان پر لے آئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان نے مصباح الحق کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے سابق کپتان سے بہت کچھ سیکھا اور اگر وہ قومی ٹیم کے کوچ بن گئے تو ہم سب کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ”میں نے مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھا اور اگر وہ قومی ٹیم کے کوچ بن گئے تو ہم سب بہت کچھ سیکھیں گے۔“

ان کا کہنا تھا کہ میں نے وائٹ بال کرکٹ میں کافی اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور اب ریڈ بال کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، میں ہر میچ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھاﺅں گا، البتہ نتائج میرے ہاتھ میں نہیں ہیں۔

مزید : کھیل


loading...