اداکارہ ریچل خان کی قطر کے بزنس مین سے شادی انجام پاگئی

اداکارہ ریچل خان کی قطر کے بزنس مین سے شادی انجام پاگئی
اداکارہ ریچل خان کی قطر کے بزنس مین سے شادی انجام پاگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) ریچل خان کی شادی قطر میں مقیم پاکستانی بزنس مین سے ہوئی ہےجن کا کاروبار دنیا کے کئی ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔دونوں کے درمیان کافی عرصہ دوستی رہی جس کے بعد انہوں نے شادی کرلی۔روزنامہ پاکستان کے مطابق اس بارے میں جب ریچل خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو اپنی زندگی بارے فیصلہ کرنے کا حق ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والی ریچل خان نے کیرئر کا آغاز ماڈلنگ سے کرتے ہوئے بے شمار شوز میں ریمپ واک کی جس کے ساتھ ساتھ وہ نامور فیشن برانڈز کے لئے ماڈلنگ کے علاوہ اداکاری بھی کرچکی ہیں۔ان شعبوں کے علاوہ انہوں نے ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کی۔ریچل خان کے حوالے سے ہمیشہ طرح طرح کی خبریں گردش میں رہی ہیں جبکہ کچھ عرصہ سے یہ افواہ بھی زیر گردش تھی کہ انہوں نے ایک معروف شخصیت سے شادی کر لی ہے جس کی وہ تردید کرتی رہیں تاہم اب ان کی شادی کی کھوج لگالی گئی ہے۔

مزید :

تفریح -