ویڈیو سکینڈل کیس ، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو معطل کر دیا گیا

ویڈیو سکینڈل کیس ، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو معطل کر دیا گیا
ویڈیو سکینڈل کیس ، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو معطل کر دیا گیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو سکینڈل کیس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو معطل کر دیا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرا ر کے مطابق جج ارشد ملک نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ کر دیاہے جس کے بعد انہیں معطل کر دیا گیاہے ، انہیں انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ارشد ملک سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ویڈیو سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کردیا جائے گا اور کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے ویڈیو اسکینڈل کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے پر ہمارا مداخلت کرنا مناسب نہیں ہوگا، ایک اپیل ہائیکورٹ میں زیر التواءہے تو ہماری مداخلت ٹھیک نہیں، وییڈیو درست ثابت ہونے پر ہائیکورٹ خود معاملے کا جائزہ لے سکتی ہے اور ویڈیو کا معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھی بھجوا سکتی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...