انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی دباﺅ پر ہتھیار ڈال دئیے

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی دباﺅ پر ہتھیار ڈال دئیے
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی دباﺅ پر ہتھیار ڈال دئیے

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے بھارتی دباو¿پرہتھیار ڈال دیئے اور پاکستان سے ڈیوس کپ ٹائی نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونا تھی تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کے ایشو پر سیاسی کشیدگی بڑھنے کی وجہ سے بھارت نے آئی ٹی ایف سے ٹائی کو ملتوی یا نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کردی جس پر گزشتہ روز ڈیوس کپ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی اور ٹائی کو نومبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی ٹی ایف کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے پاکستان میں موجودہ صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد ٹائی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ صورتحال غیرمعمولی اور کھلاڑیوں کی سلامتی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ٹائی نومبر میں ہوگی جبکہ حتمی تاریخوں کا اعلان 9 ستمبر تک کردیا جائے گا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ آئی ٹی ایف بدستور پاکستان میں صورتحال کا جائزہ لیتی رہے گی،ہ ڈیوس کپ کمیٹی بھی ٹائی سے متعلق حتمی فیصلے سے قبل سیکیورٹی صورتحال کا دوبارہ معائنہ کرے گی۔ادھر انڈین فیڈریشن کے سیکریٹری ہیرونموئے چتورجی نے کہاکہ ہم اس فیصلے سے خوش ہیں اور امید ہے کہ 2 ماہ میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

مزید : کھیل


loading...