مریم نواز کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ،تہلکہ خیز خبر آگئی

مریم نواز کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ،تہلکہ خیز خبر آگئی
مریم نواز کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ،تہلکہ خیز خبر آگئی

  


لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی نیوز چینل 24نیوزکے مطابق نیب نے چودھری شوگرملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، مریم نواز اور یوسف عباس کے بینک اکاونٹس کو منجمد کرنے کے لیے متعلقہ بینکوں کو جلد خط لکھے جائیں گے۔ذرائع کا کہناتھا کہ نیب کی جانب سے مریم نوازاور یوسف عباس کے اثاثوں کی منتقلی و فروخت کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید : قومی


loading...