سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں کیسی سیکیورٹی مہیا کی جائے گی ؟مہمان ٹیم کی حفاظت کے لیے پاکستان کا بڑا اقدام

سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں کیسی سیکیورٹی مہیا کی جائے گی ؟مہمان ٹیم کی حفاظت ...
سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں کیسی سیکیورٹی مہیا کی جائے گی ؟مہمان ٹیم کی حفاظت کے لیے پاکستان کا بڑا اقدام

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا کر کٹ ٹیم پاکستان میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی اور اسے پاکستان میں قیام کے دوران صدارتی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ٹیسٹ سیریز سے قبل مہمان کرکٹرز کے اعتماد کو بحال کیا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز دسمبر میں ہوگی۔پی سی بی نے ہوم سیریز بیرون ملک کھیلنے سے انکار کردیاتھا۔ جمعہ کو پی سی بی نے اعلان کیا کہ سری لنکا کرکٹ اور پاکستان نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

تین ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ہوگی۔ ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ تینوں ایک روزہ میچز کی میزبانی نیشنل سٹیڈیم کراچی کرے گاجبکہ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی قذافی سٹیڈیم لاہور کرے گا۔ پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر اور دوسرا 29 ستمبر کو ہوگا۔ تیسرا ایک روزہ میچ 2 اکتوبر کو ہوگا۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے۔

مزید : کھیل


loading...