پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں گرینڈ آپریشن ، جعلی دودھ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں گرینڈ آپریشن ، جعلی دودھ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں گرینڈ آپریشن ، جعلی دودھ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے جعلی دودھ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا لیا،ٹاؤن شپ کے علاقے میں جعلی دودھ کی تیاری کے لیے لایا گیا6 ہزار کلو ملک پاؤڈر، 450کلو میدہ، 125 کلو گلوکوزاور 25 کلو سٹرک ایسڈ برآمد کر کے یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ اینڈ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں جعلی دودھ کی تیاری کے لیے لائے گئے پاؤڈر کا سٹاک پکڑا لیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کیے گئے گرینڈ آپریشن میں جعلی دودھ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔یونٹ سے 6 ہزار کلو ملک پاؤڈر، 450کلو میدہ، 125 کلو گلوکوزاور 25 کلو سٹرک ایسڈ برآمد کر لیا گیا۔زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں پاؤڈر کی مقدار بڑھانے کے لیے صحت دشمن عناصر ملک پاؤڈر میں میدے اور گلوکوز کی ملاوٹ کر کے جعلی ملک پاؤڈر بھی تیار کرتے تھے۔پکڑے گئے ناقص اور جعلی ملک پاوڈر سے لاکھوں لیٹر جعلی دودھ تیار کیا جانا تھا، زائد المیعاد سکمڈ ملک اور پاؤڈر کو دوبارہ معروف برانڈز کی پیکنگ میں سپلائی کیا جا تا تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلینس سیل نے ریکی کر کے رہائشی گھر میں چھپا کر لگائے  گئے یونٹ کا پتہ لگایا۔جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں بکنے والی ہر قسم کی خوراک پر کڑی نظر ہے،ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے پاسچرائزیشن قانون کاجلد نفاذ ناگزیر ہوگیا ہے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان یونس کا کہنا تھا کہ جعل ساز مافیا جو بھی حربے آزما لے، پنجاب فوڈ اتھارٹی سے بچ نہیں سکتا،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مربوط ویجیلینس سسٹم کے سامنے جعل سازوں کی تمام چالاکیا ں بے سود ہیں۔