میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں، فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں، فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے
میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں، فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی  پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کرپٹ ہیں اور ان کی کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں سندھ میں پانی کی قلت دور کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔فیصل واوڈا سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ بہترین انجئنئرنگ کے ذریعے سمندری پانی کو قابل استعمال بنایا جائے۔ملاقات کے بعد رہنما پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور وزیراعظم نے دوریاں ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، جلد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات بھی ہو گی۔سندھ میں پانی کی قلت کے خاتمے کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا سندھ بیراج کے نام سے نیا منصوبہ لا رہے ہیں جو 4 سال میں مکمل ہو گا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ صوبے میں پانی کے نئے منصوبے کے لیے بجٹ منظور کرا لیا ہے، کھلے دل سے آگے بڑھ رہے ہیں، ایک دوسرے کے پاس بار بار آئیں گے، کوئی سیاسی تعصب نہیں ہے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے فیصل واوڈا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ بیراج کے منصوبے کو پاکستان کے لیے خوش آئندہ قرار دیا۔مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ حکومت کو ساتھ ملاکر کام کرے تو مسائل بہتر طریقے سے حل ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیگر وفاقی وزراء کو بھی پیغام ہے کہ ہم مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں، علی زیدی کو بھی یہی کہہ رہے ہیں۔میئر کراچی وسیم اختر سے متعلق ایک پر وفاقی وزیر نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں اور ان کی کرپشن سے متعلق اپنے موقف پر آج بھی قائم ہوں۔