بارش کے باعث بھارت میں 22 سال پہلے دفن کیے گئے مسلمان کی قبر کھل گئی، اندر کا منظر دیکھ کر پورا گاﺅں سبحان اللہ کہنے لگا

بارش کے باعث بھارت میں 22 سال پہلے دفن کیے گئے مسلمان کی قبر کھل گئی، اندر کا ...
بارش کے باعث بھارت میں 22 سال پہلے دفن کیے گئے مسلمان کی قبر کھل گئی، اندر کا منظر دیکھ کر پورا گاﺅں سبحان اللہ کہنے لگا

  


نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں اس وقت لوگ حیران رہ گئے جب انہوں نے 22 سال قبل دفن کیے گئے شخص کی تروتازہ میت دیکھی ، یہاں تک کہ اس کا کفن بھی بے داغ تھا۔

واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بندہ کے علاقے بابیرو میں پیش آیا جہاں بارشوں کے باعث قبرستان زیر آب آیا تو بہت سی قبروں کی طرح 22 سال قبل فوت ہونے والے شخص کی میت بھی ظاہر ہوگئی۔ لوگ اس وقت قبر کا منظر دیکھ کر حیران رہ گئے جب انہوں نے میت کو بالکل تروتازہ دیکھا ، یہاں تک کہ کفن پر بھی کوئی داغ نہیں تھا۔

اللہ کے اس نیک آدمی کے بارے میں تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ میت ناصر احمد نامی شخص کی ہے جو 22 سال قبل فوت ہوا تھا۔ متوفی کے ایک رشتہ دار نے اسے پہچانا اور بتایا کہ وہ 22 سال پہلے اس کے جنازے میں بھی شریک تھا۔

یہ خبر گاو¿ں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور لوگ بڑی تعداد میں خدا کی قدرت کا یہ نمونہ دیکھنے کیلئے آئے ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ’یہ معجزہ ہے، ناصر احمد ایک نیک شخص تھا، اس پر اللہ کی رحمت ہے۔‘بعد ازاں مقامی علماءکی مشاوت سے میت کو قریب ہی واقع دوسرے قبرستان میں دفن کردیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /روشن کرنیں


loading...