نواز شریف سیاسی قیدی ہیں،ججز بحالی تحریک کی طرح دوبارہ تحریک چلائیں گے:احسن اقبال

 نواز شریف سیاسی قیدی ہیں،ججز بحالی تحریک کی طرح دوبارہ تحریک چلائیں گے:احسن ...
 نواز شریف سیاسی قیدی ہیں،ججز بحالی تحریک کی طرح دوبارہ تحریک چلائیں گے:احسن اقبال

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن  کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال  نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی قیدی ہیں، ان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں،احتساب عدالت کے جج بارے سپریم کورٹ نے خود کہہ دیا کہ ان کا کنڈکٹ عدلیہ کے لئے باعث شرمندگی ہے،ججز بحالی تحریک کی طرح دوبارہ تحریک چلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے احسن اقبال کا کہنا  تھا کہ  قائد اعظم محمدعلی جناح  کے پاکستان کے چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اورآج پاکستان میں جمہوریت اور آزادی رائے کا گلا گھونٹا جا رہا ہے،ہم نے ملک میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے ذریعے اتحاد پیدا کرنا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کو معطل اور ٹرانسفر کر دیا گیا لیکن نواز شریف کیخلاف دیا گیا ان کا فیصلہ ابھی بھی موجود ہے،یہ بہت بڑا تضاد ہے،عدلیہ سے توقع ہے کہ اس معاملے میں انصاف دیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ آج مودی کو کشمیر کے معاملے پر واک اوور دے دیا گیا ہے،پانچ سال اسی مودی کی حکومت تھی لیکن تب مودی کو جرات نہ ہوئی،آج یہ حکومت قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہے اس کیخلاف تحریک چلانا ہو گی،نیب قوانین میں ترامیم ہونی چاہیئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...