مودی نے دنیا کے امن کوللکارا ، بھارت سے مذاکرات نہیں کریں گے ، فردوس عاشق اعوان

مودی نے دنیا کے امن کوللکارا ، بھارت سے مذاکرات نہیں کریں گے ، فردوس عاشق ...
مودی نے دنیا کے امن کوللکارا ، بھارت سے مذاکرات نہیں کریں گے ، فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے،مودی نے دنیاکے امن کوللکارا ہے ، اب بھارت سے مذاکرات نہیں کریں گے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے ، مودی کا رویہ دیکھ کراب وزیر اعظم نے بات نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے، مسئلہ کشمیر اب عالمی مسئلہ بن چکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے دنیا کے امن کو للکاراہے ،اب بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، کشمیری آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں، کشمیریوں کے لئے ہرفورم پر آواز اٹھائی جارہی ہے ۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ بھارت کا مسئلہ اس کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے، کشمیر میں ظلم و ستم ختم ہونے تک بھارت کے ساتھ بات نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کی جد وجہد کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ مودی کا مائنڈ سیٹ آر ایس ایس سے ہے، مودی نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ، ہم سب سے پہلے بھارت کا مکروچہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...