ارشاد بھٹی نے پیپلز پارٹی کے وائٹ پیپر کو مودی کی انسانی حقوق کیلئے مہم قراردیدیا

ارشاد بھٹی نے پیپلز پارٹی کے وائٹ پیپر کو مودی کی انسانی حقوق کیلئے مہم ...
ارشاد بھٹی نے پیپلز پارٹی کے وائٹ پیپر کو مودی کی انسانی حقوق کیلئے مہم قراردیدیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار اشاد بھٹی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کا وائٹ پیپر مچھر کا ملیریا پر لیکچر ہے ، مودی کی انسانی حقوق کیلئے مہم ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا وائٹ پیپر مچھر کا ملیریا پر لیکچر ہے ، مودی کی انسانی حقوق کیلئے مہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کو کوئی خوف خدا نہیں ہے ، 15سال سے پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت کررہی ہے ، کراچی دنیا کا سب سے گندا شہر ہے ، ایک گلو کار کو ڈاکوﺅں سے مذاکرات کرکے رہا کروایاگیاہے جبکہ ڈاکوﺅں کیخلاف آپریشن میں ایک ڈی ایس پی شہید ہوا ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہر محکمے میں ڈاکوبیٹھے ہیں ، لانچوں پر پیسہ لے جایا جاتاہے اور عدالت کہتی ہے کہ حکومت نہیںچلتی توٹھیکے پردیدو ۔وائٹ پیپر دینے والے آصف زرداری اور فریال تالپور جیل میں ہیں جبکہ بلاول وائٹ پیپر ز جاری کررہے ہیں ، اگر یہ دنیا کہ کسی اور ملک میں ہوتے تو ان کا جینا مشکل ہو گیا ہوتا ۔

مزید : قومی


loading...