پیپلز پارٹی نے اپنے قائدین پر لگے الزامات کا کوئی دفاع نہیں کیا ، مظہر عباس

پیپلز پارٹی نے اپنے قائدین پر لگے الزامات کا کوئی دفاع نہیں کیا ، مظہر عباس
پیپلز پارٹی نے اپنے قائدین پر لگے الزامات کا کوئی دفاع نہیں کیا ، مظہر عباس

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے اور اپنے قائدین پر لگائے گئے الزامات کا کوئی دفاع نہیں کیا۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا یہی کام ہوتاہے کہ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف وائٹ پیپرلیکر آناچاہئے، پیپلز پارٹی نے اپنے اور اپنے قائدین پر لگائے گئے الزامات کا کوئی دفاع نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک سال میں اتنے یوٹرن لئے ہیں تو ایک طوفان نظر آتا ہے ، حکومت نے جومہنگائی کی ہے اور پٹرول کی قیمتوں میں جواضافہ کیاہے وہ اس وائٹ پیپرکاحصہ ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ جو پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں کیا تھاتو اس کا نتیجہ پیپلز پارٹی کومل گیا ، سندھ میں جا کر کوئی اور سیاسی جماعت کام نہ کرے تو لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دے دیتے ہیں۔پیپلز پارٹی کا وائٹ پیپر ملا جلا ہے جہاں پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ہونے والے اثرات کا ذکر کیا گیاہے ، وہاں پیپلز پارٹی کے قائدین پرلگائے گئے الزامات کی نفی نہیں کی گئی ۔

مزید : قومی


loading...