پیپلز پارٹی کواپوزیشن کہنا زیادتی ہے ،سلیم صافی کا دعویٰ

پیپلز پارٹی کواپوزیشن کہنا زیادتی ہے ،سلیم صافی کا دعویٰ
پیپلز پارٹی کواپوزیشن کہنا زیادتی ہے ،سلیم صافی کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی پہلے اپوزیشن میں تو آئے اور پھر وائٹ پیپر جاری کرے ،پیپلز پارٹی کی پچھلے ایک سال سے کونسی ادا اپوزیشن والی رہی ہے، پیپلز پارٹی کو اپوزیشن نہ پکارا جائے ، یہ ان کے ساتھ زیادتی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے اپوزیشن میں تو آئے اور پھر وائٹ پیپر جاری کرے ،پیپلز پارٹی کی پچھلے ایک سال سے کونسی ادا اپوزیشن والی رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپوزیشن نہ پکارا جائے ، یہ ان کے ساتھ زیادتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں آصف زرداری کا کردار سب کے سامنے ہے ، وہ توابھی تک اپوزیشن کی طرف آئے ہی نہیں ہیں۔

مزید : قومی


loading...