بلاول بھٹو حادثاتی لیڈر، بڑی باتیں نہ کیا کریں:حلیم عادل شیخ

بلاول بھٹو حادثاتی لیڈر، بڑی باتیں نہ کیا کریں:حلیم عادل شیخ
بلاول بھٹو حادثاتی لیڈر، بڑی باتیں نہ کیا کریں:حلیم عادل شیخ

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدراور پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو حادثاتی لیڈر ہیں، وہ بڑی بڑی باتیں نہ کیا کریں، پی پی اور نون لیگ لیکس پارٹیز ہیں، میمو گیٹ سکینڈل میں حسین حقانی مرکزی کردار تھا۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےحلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہے،مودی سمجھ رہا تھا خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وہ اپنا تسلط قائم کرلے گا،مودی ہٹلر کی ناجائز اولاد کے طور پر سامنے آیا ہے۔پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی نے سندھ میں جگہ جگہ شراب خانے کھلوائے ہیں لیکن پینے کو پانی میسر نہیں ہے،بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی ایک دن نیب کے ہاتھ آئے گی؟۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹو اگر عوامی لیڈر ہوتے تو سندھ کے عوام کے مسائل حل کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ31اگست کو کپتان شو مندر کے سامنے آئیں گے اور بھر پور جلسہ ہوگا جس میں مودی کو جواب دیں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...