پیپلز پارٹی نے ملک کو پہنچنے والے نقصان سے کہیں کم وائٹ پیپر جاری کیا ، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے وائٹ پیپر جاری کیاہے ، وہ بہت کم ہے جتنانقصان پاکستان کوپہنچادیا گیا ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسی سے ہٹ کر جو کچھ ملک میں ہواہے اس کوہم کتنی مرتبہ ڈسکس کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چائنہ کے ساتھ کھل کر آگئے تھے اور ایک پورا بلاک ابھر رہا تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاحق بنتاہے کہ وہ وائٹ پیپر جاری کرے لیکن جو پیپلز پارٹی نے وائٹ پیپر جاری کیاہے ، وہ بہت کم ہے جتنانقصان پاکستان کوپہنچادیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے بیانات سے پتہ چلتاہے کہ کشمیرکی صورتحال بہت تشویش نا ک ہے ۔